Live Updates

محکمہ موسمیات کی (کل )سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی

پیر 26 مئی 2025 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) محکمہ موسمیات نے کل ( منگل ) سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائوں کا نیا سلسلہ 28مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، کل بروز منگل کی شام سے 31مئی تک آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔ادھر بھارت میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جبکہ دہلی ایئرپورٹ بھی بارش سے متاثر ہوا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات