
91 فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری رہا کیا جائے، حلیم عادل شیخ
عمران خان اور بشری بی بی پر مظالم بند کئے جائیں، قوم کو تقسیم کرانے کے بجائے اتحاد قائم کرانے کی ضرورت ہے، صدر پی ٹی آئی سندھ
پیر 26 مئی 2025 16:57

(جاری ہے)
ریلی میں کارکنان نے جوش و خروش سے شرکت کی اور عمران خان کی فوری رہائی کو مطالبہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ91 فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری قوم ان کی رہائی کی خواہش مند ہے۔
ان عوام کا کوئی سیاسی مفاد نہیں بلکہ وہ صرف علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل اور قائداعظم کے دیے ہوئے پاکستان کو بچانے کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بانیانِ پاکستان کا شہر ہے اور ہم یہ ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے۔ پورا سندھ تبدیلی کے لیے تیار ہے، اور عید کے بعد عمران خان کی کال پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ قوم متفقہ حکمتِ عملی پر متحد ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔حلیم عادل شیخ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "قوم کے عظیم رہنما کو جھکانے کے لیے اس کی بیوی پر ظلم کیا جا رہا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، جو نفرتوں کو جنم دے رہا ہے۔ ہمیں نفرت نہیں، اتحاد کی ضرورت ہے۔"انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے موقع پر قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرکے ثابت کیا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے والوں کو عوام کی نمائندگی کا کوئی حق حاصل نہیں۔ جس لیڈر کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا، اسے جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ظلم، جبر اور بربریت کی رات اب ختم ہونے کو ہے، قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان، پارٹی رہنماں اور ہزاروں کارکنوں کو، جو جھوٹے مقدمات میں قید ہیں، فوری طور پر رہا کیا جائے۔کنونشن سے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال، کراچی کے سینئر نائب صدر فہیم خان، آفتاب جہانگیر، نوید صدیقی سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی اور علاقہ دامان کے راہنماء ملک آصف بلال پوٹہ ایڈوکیٹ کی ملاقات
-
احمدیار،زیادتی کے مقدمے ملزم کو عمرقید ، ایک لاکھ ہرجانے کا حکم
-
جماعت اسلامی کا مہنگائی، شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
نفیسہ شاہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
-
فیصل کریم کنڈی کی کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں شہادت کے واقعہ کی مذمت
-
وزیراعظم سے کھیئل داس کوہستانی کی ملاقات ، وزارت کے امورپر گفتگو
-
چیچہ وطنی، الیکٹریشن اور اسکے ساتھی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا دورہ پولیس لائنز پشاور
-
سینیٹر عرفان صدیقی کی وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کے گھر آمد، اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
-
وزیرداخلہ کا ڈی ائی خان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
پنجاب،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 26-2025 کیلئے 42ارب کی گرانٹ جاری
-
پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کو انعام ملے گا، پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025 منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.