
مودی ایک دہشتگرد ہے، حکومت کو چاہیئے کہ سفارتی سطح پراس کا سیاہ چہرہ دنیا کو دکھائے
دنیا کو بتایا جائے کہ انڈیا پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی کررہا ہے، کوئی طاقت بھی کسی ملک کے خلاف آبی جارحیت نہیں کرسکتی۔ پارلیمانی رہنماء پی ٹی آئی زرتاج گل وزیر
ثنااللہ ناگرہ
پیر 26 مئی 2025
21:58

(جاری ہے)
سب سے پہلے سفارتی تعلقات ترجیح ہونی چاہیئے، مودی کا چہرہ ہندوتوا کی سوچ ہے، اس کو عمران خان نے پلوامہ واقعے کے بعد دنیا کو دیکھایا تھا، مودی ایک دہشتگرد ہے، سفارتی سطح پراس کا سیاہ چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔
اسی طرح دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی ہورہی ہے، کوئی طاقت بھی کسی ملک کے خلاف آبی جارحیت نہیں کرسکتی، بھارت سندھ طاس معاہدے پر آبی جارحیت کررہا ہے،اسی طرح کشمیر کو ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے، کشمیر ہمیشہ کی طرح ترجیح ہونی چاہیئے۔ اس موقع پر پی ایم ایل این کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مودی نے شعلے فلم تودیکھی ہوگی لیکن میرا خیال کہ مولاجٹ فلم نہیں دیکھی، مودی نے اگر یہ فلم دیکھی ہوتی تو اس کو پتا ہوتا کہ پاکستان کے ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھوبھی ایک جٹ ہیں،اس یہ فلم دیکھی ہوتی تو وہ کبھی اس طرح کی ہرزہ سرائی نہ کرتا، ایک اور فلم ہے جٹ دا کھڑاک ، جو کہ مودی دیکھ چکا ہے، اب پھر کھڑاک دکھائیں گے اور پہلے سے بھی زیادہ ہوگا۔ مودی کے یہ بیانات شرمندگی چھپانے کیلئے ہیں، یہ گیدڑ بھبھکیاں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سوڈان کی خانہ جنگی علاقے میں صحت کے بحران کا موجب، ڈبلیو ایچ او
-
موسمیاتی آفات کے نقصانات سابقہ اندازوں سے دس گنا زیادہ، یو این رپورٹ
-
شام: پابندیوں کا خاتمہ معاشی بحالی اور قیام امن کے لیے خوش آئند، آئی او ایم
-
اردن کے محمد ضیف اللہ حمود عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب
-
8 ممالک کا عید الاضحٰی 6 جون کو منانے کا اعلان
-
پاکستان: تمباکو نوشی پر سالانہ خرچہ 2.5 ارب ڈالر، 164,000 جانیں
-
پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جو کچھ کردکھایا ہے وہ 10فیصد بھی نہیں ہے
-
5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
-
مئی میں دسمبر جیسا موسم، مشہور سیاحتی مقام پر برفباری کا آغاز ہو گیا
-
میں علیمہ خان سے پوچھتا ہوں کہ کیا عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ یا حکومت نے چھوڑنا ہے؟
-
مودی پاکستان کو ایک نقصان پہنچائے گا تو پاکستان 4گناہ زیادہ نقصان پہنچائے گا
-
ذی الحج 1446 ہجری کے چاند کی پہلی تصویر سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.