۲مسلم حکمراں خواب غفلت سے بیدار ہوکر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مددکے لیے جہاد کا اعلان کریں ،کاشف سعید شیخ

mشکست خوردہ مودی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔انڈیا نے اگر دوبارہ اسلامی جمہوریہ پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی توایسا جواب ملے گا ان کی نسلیں یادرکھیں گی، امیر جماعت اسلامی سندھ

منگل 27 مئی 2025 20:25

>حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ مسلم حکمراں خواب غفلت سے بیدار ہوکر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مددکے لیے جہاد کا اعلان کریں۔شکست خوردہ مودی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔انڈیا نے اگر دوبارہ اسلامی جمہوریہ پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی توایسا جواب ملے گا ان کی نسلیں یادرکھیں گی۔

یکم جون کو اسرائیل۔انڈیامردہ بادجلسہ عام حیدرآباد کی تاریخ بڑا اجتماع ثابت ہوگا،جلسے سے امیرجماعت حافظ نعیم الرحمان ودیگر قائدین خطاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد میں یکم جون کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریو کے سلسلے میں مقامی ذمے داران کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی امیرنے مقامی ذمے داران کو ہدایات دیں کہ وہ جلسہ عام کی کامیابی اورعوام کی بھرپورشرکت کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ امریکا، یورپ اور اسرائیل کا ناپاک گٹھ جوڑ پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ کشمیر میں ہندو بنیا مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے، توفلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے لیے زمین تنگ ہوچکی ہے۔ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ بیت المقدس، کشمیر، غزہ اور ہر مظلوم مسلمان کی آوازہماری اآوازواز ہے۔ اگر ہم اآج بھی نہ جاگے، تو کل بہت دیر ہو جائے گی۔

امت مسلمہ کو بیدار ہونا ہو گا کیونکہ شاید اب نہیں تو کبھی نہیں۔دراصل اہل فلسطین نہ صرف سرزمین انبیاقبلہ اول کی آزادی بلکہ پوری امت مسلمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی مالی اخلاقی وسفارتی مددکرنا ہماری دینی ملی ذمے داری ہے۔اس موقع پرسندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل احمد شارق، مقامی امیرحافظ طاہرمجید،نائب امراعقیل احمد خان،عبدالقیوم شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ،حافظ سفیان ناصر،عبدالباسط ودیگر بھی موجود تھے۔#