سکھر میں بھی یوم تکبیر کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 16:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سکھر ضلعی انتظامیہ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر لب مہران پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سکھر ضلعی انتظامیہ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے یوم تکبیر کے حوالے سے مرکزی تقریب لب مہران واکنگ ٹریک میں منعقد ہوئی ۔جہاں پر پرچم کشائی کی گئی۔

جس میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر راجہ ایم بی دھاریجو نے کہا کہ تقریب میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو ڊي سي سکھر ڈاکٹر راجہ ایم بی داھاریجو اور ٹی ایم سی چیرمین سکھر طارق چوہان کی جانب سے پانچ پانچ هزار کا انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور شام کی تقریب میں تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں جیتنے والوں کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ تقریری مقابلے تین کیٹگریز میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جس دن بلوچستان میں ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان دنیا کی واحد مسلم ایٹمی طاقت بنا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منا کر ہم اپنے ان ہیروز کو کبھی نہیں بھولیں گے جن کی انتھک محنت نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں کو منانے سے ہمیں ان ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ جنہوں نے ملک کے لیے ممکن بنایا۔ پاکستان کو دنیا میں ایٹمی طاقت بنانے میں مدد کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت ہیروز کی خدمات اور نمایاں نام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب قومیں متحد ہوجاتی ہیں تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور کہا کہ یہ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، یہ سندھ یا کسی خاص قوم یا صوبے کا دن نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے جشن کا دن ہے جس دن پاکستان نے دنیا کی واحد مسلم ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے، اس لیے ہم سب کو ایک جیسا سوچنا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ اس ملک کی خوشحالی کے لیے جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے اسے ایمانداری سے پورا کرے، تاکہ ہم اپنے حقوق ادا کر سکیں۔ تقریب میں سویٹ ہوم سکھر کے بچوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبا ، متعلقہ افسران اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔