
مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات
ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے، عطاء اللہ تارڑ
بدھ 28 مئی 2025 17:39

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو ڈپلومیسی وزیراعظم پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی ہے، یہ پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مزید مضبوط کریگی، معرکہ حق میں فتح کے بعد ان دوروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ اب اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے طرح طرح کے بیانات دے رہا ہے،تو ایک ہارا ہوا وزیراعظم اور ایک ناکام سیاست دان اس طرح کے بیانات دے رہا ہے، مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم اور ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بیرونی دوروں پر ہیں، بیرون ملک جا رہے ہیں اور پاکستان کا مقدمہ پوری دنیا مان رہی ہے، اور دوسری طرف ہمارا جو مشرقی ہمسایہ ہے، وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان کی فتح کے حوالے سے بات چیت پوری دنیا میں ہوتی رہے گی اور قیام امن میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا مانے گی، پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے ایک فخر کا مقام ہے کہ پاکستان کی تجارت اور مختلف شعبوں میں جو تعاون ہے، اس کے فروغ کے لیے ہم کتنا آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیکھیں کل یہ فیصلہ ہوا ہے کہ وفود کی سطح پر جلد ایک ملاقات ہوگی جس میں مزید پیشرفت ہوگی، اور معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، تو اس حوالے سے بھی آذربائیجان کے صدر بہت زیادہ پرجوش نظر آئے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو ایک اور سطح پر لے کر جایا جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج جو سہ فریقی مذاکرات ہورہے ہیں تو یہ میں سمجھتا ہوں کہ تینوں ممالک کے عوام، تینوں ممالک کی حکومتیں، اور تینوں ممالک کی قیادت، یہ آپس میں ہم آہنگ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.