Live Updates

مودی کی پالیسیوں سے غذائی قلت کا بحران، ورلڈ ہنگر انڈیکس رینکنگ میں بھارت 105 نمبر پر پہنچ گیا

بھارت کی ورلڈ ہنگر انڈیکس میں رینکنگ نے مودی کے اپنے ملک کو معاشی طاقت قرار دینے کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 29 مئی 2025 10:58

مودی کی پالیسیوں سے غذائی قلت کا بحران، ورلڈ ہنگر انڈیکس رینکنگ میں ..
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی پالیسیوں سے غذائی قلت کا بحران بڑھنے سے ورلڈ ہنگر انڈیکس رینکنگ میں بھارت 105 نمبر پر پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث بھارت میں غذائی قلت کا بحران شدید ہوچکا ہے، بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا لیکن کروڑوں لوگ آج بھی خوراک سے محروم ہیں، ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رینکنگ میں بھارت 105 نمبر پر ہے، بھارت کی ورلڈ ہنگر انڈیکس میں رینکنگ نے مودی کے اپنے ملک کو معاشی طاقت قرار دینے کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت کے امیر ایک فیصد طبقے کو نکالا جائے تو عوام کی حالت افریقہ کے پسماندہ ترین ممالک سے بھی بدتر ہے، بھارت کی مجموعی دولت کا 40 فیصد صرف ایک فیصد امیر طبقے کے پاس ہے، مڈل اور لوئر مڈل کلاس عوام کے پاس محض 3 فیصد دولت ہے، تقریباً 70 کروڑ بھارتی شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، بھارتی معاشی ترقی صرف اشاریوں میں دکھائی جاتی ہے، جبکہ دیہی بھارت فاقہ کشی کا شکار ہے، بھارت کی 90 فیصد لیبر فورس مقرر کردہ سے کم اجرت لیتی ہے، مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث 27 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں، عالمی میڈیا ان پر ہنس رہا ہے اور مودی اپنی جنتا کو بے وقوف بنارہے ہیں، 10 روز پہلے مودی کا بخار نہیں اترا تو اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا تھا پھر دے دیں گے۔ واضح رہے دو روز قبل نریندر مودی نے گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سُکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘، مودی کے بیان کے بعد پاکستان نے مودی کے گجرات میں دیئے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا، ترجمان دفترخارجہ نے مودی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے بیانات دے رہا ہے‘۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات