Live Updates

الشیخ مامون اسعد التمیمی کا جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے ملاقات

فلسطین، اہل غزہ پر اسرائیلی بربریت اور مشرق وسطی میں قیام امن، مملکت اسلامیہ کی زبو حالی سمیت دیگر امور پر گفتگو

جمعرات 29 مئی 2025 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) قبلہ اول مسجد اقصیٰ فلسطین کے سابقہ امام و خطیب الشیخ اسعد بیوض التمیمی کے صاحبزادے الشیخ مامون اسعد التمیمی نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین، اہل غزہ پر اسرائیلی بربریت اور مشرق وسطی میں قیام امن، مملکت اسلامیہ کی زبو حالی اور پاکستان کی سیاسی، جغرافیائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مامون اسعد التمیمی نے کہا کہ اہل فلسطین کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہیں جو ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ جوانمردی کیساتھ کر تی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی بقا عالم اسلام کی بقا ہے۔ اہل فلسطین کی عوام امت مسلمہ کے باہمی اتحاد کی منتظر ہے اسی میں فلسطین کی آزادی مظمر ہے۔

(جاری ہے)

مامون اسعد التمیمی نے حالیہ پاک بھارت تنازعہ پر پاکستانی افواج اور حکومت، ریاستی اداروں کو جنگ میں شاندار کامیابی پر زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مساجد، ہسپتال، پناہ گاہیں، سکول، کالجز اسرائیلی دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے۔مسلم ریاستیں اپنے اختلا فات ختم کرکے مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنیں۔ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرصہ دراز سے فلسطین بیت المقدس پر قابض ہے۔قابض اسرائیل نے اہل غزہ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

کفریہ مغربی طاقتیں مملکت اسلامیہ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ غزہ میں ابتک 70ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادتیں ہو چکی ہیں۔اہل غزہ میں ابتک ایک لاکھ سے زائد فلسطینی ہسپتالوں میں لاعلاج پڑے ہیں۔فلسطین انبیا علیہ اسلام کی سر زمین ہے ہم اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سلامتی کونسل، اقوام متحدہ میں اہل فلسطین کے حق میں انکی خودداریت کیلئے سینکٹروں قرار دادیں موجود ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کے حل کیلئے موثر اقدامات کریں۔ اس موقع پر قاضی عبد القدیر خاموش، حافظ عبد الباسط، حکیم شفیق الرحمن، حافظ عبد الغفار ڈار،قاری شفیق ربانی، میاں محمد توقیر حفیظ، عبد الرحمن سلفی، حافظ سجاد اسلم کے علاوہ دیگر راہنما بھی موجود تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات