Live Updates

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام وومن ٹیلنٹ باکسنگ ٹرائلز کا انعقاد

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کوششیں رنگ لارہی ہیں جسکی بدولت وزیرستان سے خیبر اور بلتتستان سے قومی امنگوں سے سرفراز نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں امیر مقام

جمعرات 29 مئی 2025 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام باکسنگ ویمن ٹیلنٹ ھنٹ ٹرائلز کے ذریعے بنوں مردان اور پشاور ریجن میں کھلاڑیوں کو یکساں مواقع اور ان کے ہنر کو مزید نکھارنے کیلئے ٹرائلز منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر وفاقی منسٹر امور برائے آزاد کشمیر گلگت بلتستان سفران وفاقی وزیر جناب امیر مقام سابقہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاھد حیسن انجنیر عارف راون ڈائریکٹر سپورٹس انٹرنیشنل اتھلیٹ شبانہ خٹک اس موقع پر موجود تھے وفاقی منسٹر امور برائے آزاد کشمیر گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سارے پاکستان سے مختلف کھیلوں میں کھلاڑی سامنے آرہے ہیں اس ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام میں کراچی سے خیبر وزیرستان چترال گلگت بلتستان کی ٹیلینٹ ھنٹ ھو رہا ہے جو بہت خوش آئند اور متاثر کن ہے ھائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے تمام یونیورسٹیوں کے ذریعے ٹیلینٹ کے لئے جال بچھایا ھوا ھے اور منسٹر پرائم منسٹر پوتھ سپورٹس پروگرام کے ذریعے ان ٹیلنٹ ھنٹ کو سکول کالج یونیورسٹیوں کے علاہ وہ بچے بھی حصہ لے رھے جو تعلیم سے محروم تہ گئے ہیں انکو بھی بھر پور طریقے سے سہولت فراھم کی جارہی ہے آج قیوم سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ ارینہ ھال میں تمام گرلز نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جو اس ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور باچا خان یونیورسٹی وائس چانسلر کو اور ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک کو مبارک باد دیتا ھوں جنھوں نے شبانہ روز محنت کے بعد بہترین ٹرائلز منعقد کئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات