
-وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کے آبائی حلقے میں یوم تکبیر کی وقار تقریب
جمعرات 29 مئی 2025 20:50
(جاری ہے)
یہ اعزاز ہمیں ہمارے عظیم قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بے باک قیادت کے باعث حاصل ہوا، جنہوں نے انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب چھ ایٹمی دھماکوں سے دے کر پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر کے اثرات نہ صرف دفاعی لحاظ سے بلکہ معاشی اور ترقیاتی میدان میں بھی نمایاں ہوئے۔ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے، موٹر وے کی تعمیر اور توانائی بحران پر قابو پانا، سب میاں نواز شریف کی ویژنری قیادت کا نتیجہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ وزیر خزانہ نے گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں نے سی پیک کو بری طرح متاثر کیا مگر اب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہمیں ایک بار پھر موقع ملا ہے کہ ہم اس منصوبہ سے بھر پور استفادہ کریں۔انھوں نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ بہت جلد وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سی پیک ٹو کا آغاز کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یوم تکبیر کی طرح رواں سال 10 مئی کو افواج پاکستان اور حکومت پاکستان نے جس انداز میں بھارت کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اس نے ایک بار پھر اقوام عالم کو باور کروا دیا ہے پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانا اتنا آسان نہیں جتنا دشمن اسے اپنے جھوٹے پروپیگنڈہ سے ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پاکستان نہ صرف اپنے دفاعی اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتا بلکہ ان کے بروقت اور موثر استعمال سے بھی واقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی بہترین حکمت عملی کے ذریعے ہماری افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان نہ صرف جنگی میدان میں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی دشمن کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قائدین نے افواجِ پاکستان کا جرات مندانہ ساتھ دے کر قومی اتحاد اور حب الوطنی کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ تقریب کے اختتام پر وزیر خزانہ کی جانب سے یوم تکبیر کی کامیابی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.