
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عالمی تنازعات خطے اور عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، امن کیلئے سلامتی کونسل کی قردادوں اور عالمی قوانین پر عمل ضروری ہے، اسحاق ڈار ہانگ کانگ میں بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق کنونشن سے خطاب
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
13:21

(جاری ہے)
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری، ثالثی، مذاکرات اور عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
نائب وزیر اعظم کایہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ جنوبی ایشیا میں تنازع کی بنیاد ہے، لہذا اس تنازع کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق فوری حل کیا جائے۔علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط بھی کر دیئے۔ قبل ازیںنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہانگ کانگ کے ڈپٹی سیکریٹری برائے انصاف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیاتھا۔ چین میں پاکستان کے سفیر اور ہانگ کانگ میں پاکستانی کونسل جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔دفترخارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن(آئی او ایم ای ڈی) کی تقریب میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مو¿ثر نفاذ اور بین الاقوامی قوانین کی پیروی کے ذریعے امن و سلامتی اور عالمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔پاکستان IOMed کا بانی رکن ہے اور اس کے مقاصد و اہداف کی بھرپور حمایت کرتا ہے، بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل اور ثالثی کیلئے ایک مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.