
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو کی صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات، باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال
جمعہ 30 مئی 2025 23:01
(جاری ہے)
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی بھرپور مذمت کی ہے جس پر ہم تر ک حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
ترکیہ آزادکشمیر میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں کام شروع کرے ہم ہرسطح پر اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ترکیہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر جو ثالثی کی پیشکش کی ہے اس بار کشمیریوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو (Dr. Irfan Neziroglu) نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ ترکیہ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اُٹھاتے رہیں گے۔ ترکیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ آزادکشمیر میں تعلیم اور دیگرمختلف شعبوں میں کام کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نیزرو گلو (Dr. Irfan Neziroglu) کو یقین دلایا کہ ترکیہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرے اس سلسلے میں ہم ہر طرح کی سہولیات، مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو (Dr. Irfan Neziroglu) نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ جہاں ترکیہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے وہاں ہم آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.