Live Updates

حکومت کا عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان

وزیراعظم کی جانب سے عیدالاضحٰی کے موقع پر 4 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 مئی 2025 19:22

حکومت کا عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) حکومت کا عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان، چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماہ ذی الحج کے آغاز کے بعد وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی کی تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔ رواں سال عید الاضحٰی پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف ایک اضافی تعطیل دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے کل 4 تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تحت ملک بھر میں 6 تا 9 جون (جمعہ سے پیر تک) عید کی تعطیلات رہیں گی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی عید الاضحٰی کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

(جاری ہے)

اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد مملکت میں پیر 9 جون سے لوگ ملازمتوں پر لوٹ آئیں گے۔ سعودی وزارت محنت اور افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی یہ چھٹیاں شہریوں کو عبادتوں، فریضہ قربانی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا آغاز 29 مئی سے ہوا جبکہ سعودی عرب میں یکم ذی الحج 28 مئی کو تھی۔ یوں پاکستان میں عیدالاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ سعودی عرب میں عیدالاضحٰی 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
                                                                    
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات