
پاکستان۔ترکمانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے،وفاقی وزیرپروفیسر احسن اقبال
ہفتہ 31 مئی 2025 00:10
(جاری ہے)
ڈاکٹر فریال لغاری نے بتایا کہ ان کی تحقیق کا میدان سیاسی جغرافیہ ہے، جو سفارتی معاملات میں درپیش جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کی ترکمانستان سے درآمدات 3.69 ملین امریکی ڈالر تک ہیں، لیکن برآمدات نہایت کم ہیں، جنہیں بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے تجارتی فرق کو کم کرنے کے لیے لاجسٹک مسائل حل کرنے کی تجویز دی۔ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ بزنس ایکسپو کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کی گئی تاکہ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے درمیان براہ راست روابط قائم ہوں۔وزیر نے پاکستان کی ماربل انڈسٹری کو ایک بڑی برآمدی صلاحیت کے طور اجاگرکیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے بہترین اور قیمتی ماربل کے ذخائر رکھتا ہے۔ اشک آباد شہر کی خوبصورت سفید ماربل کی عمارات اور جدید ڈرِپ اریگیشن کے ذریعے سرسبز ماحول اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ترکمانستان پاکستانی ماربل سے بہتر استفادہ کر سکتا ہے، جو اس وقت ویتنام سے درآمد کیا جا رہا ہے۔مزید برآمدی امکانات جیسے کہ پھل، سبزیاں اور چاول بھی زیر بحث آئے۔ وزیر نے کہا کہ بروقت ترسیل کے لیے ہوائی راستے سے براہ راست کارگو رابطے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر براہ راست ایئر کارگو سروس شروع کی جائے توپاکستان کے اعلیٰ معیار کے پھل، خاص طور پر عالمی شہرت یافتہ آم، ترکمان منڈیوں تک تیزی سے اور تازہ حالت میں پہنچائے جا سکتے ہیں۔ڈاکٹر فریال نے اتفاق کیا کہ پاکستان دنیا میں آم پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور ہوائی راستے سے براہ راست ترسیل دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔وزیر نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ وسطی ایشیا کو یورپ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر فریال لغاری نے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بندرگاہیں وسطی ایشیائی تجارت کے لیے زبردست امکانات رکھتی ہیں۔دونوں فریقوں نے انسانی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں یونیورسٹیوں کے درمیان طلباء کے تبادلہ پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی "اُڑان پاکستان اکنامک پلان" کا اہم جزو ہے۔ ڈاکٹر فریال لغاری نے سائنسی اور آئی ٹی کے شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات میں ترکمانستان کی 30 ویں سالگرہ برائے غیرجانبداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کا جشن اس سال منایا جا رہا ہے۔وزیر نے کہا وزیراعظم کا اس سال کے آخر میں ترکمانستان کا دورہ اعلیٰ سطحی روابط کو فروغ دینے اور خطے میں امن و ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.