Live Updates

(ن) کی ریڈ لائن پاکستان ، ملک کا دفاع اب مضبوط ہاتھوں میں ہے، دشمن کسی طرح کی غلط فہمی میں نہ رہے،شاہدہ قدیر

مسلم لیگ(ن)واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ انتخابی ایجنڈا مکمل کیا، انشاء اللہ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائی جائے گی،سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن) اسلام آباد

اتوار 1 جون 2025 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) واحدسیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ انتخابی ایجنڈا مکمل کیا،آہم آج بھی پارٹی صدر محمد نوازشریف کی قیادت میں متحدہیں او رملک و قوم کی تعمیر وترقی وخوشحالی کا عزم لے کر میدان عمل میں اترے ہیں انشاء اللہ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائی جائے گی۔

ا نہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی ریڈ لائن پاکستان ہے، پاکستان کا دفاع اب مضبوط ہاتھوں میں ہے دشمن کسی طرح کی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان میں قائدمحمد نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ملک کو دوبارہ تعمیر وترقی وخوشحالی کی منزل کی طرف تیزی سے لیکر جا رہے ہیںاور ایک بار پھر عوامی محرومیوں، خدمت کا دورشروع ہوچکا ہے ،اوراُن کی محرمیوں اور درپیش مسائل کا خاتمہ یقینی بنایاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیادسے لیکر تکمیل پروگرام تک جن جن معزز شخصیات اور رہنمائوں نے ایٹمی پروگرام میںحصہ ڈالا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا اپنا کرداراداکیا وہ لائق تحسین ہیں، باالخصوص سابق وزیراعظم محمد نوازشریف،ذوالفقار علی بھٹواور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات قابل ستائش ہیں ان کا نام سنہرے حروف میں لکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا گو ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات