
متحدہ علماء محاذکے تحت فلسطین کیلئے امام خمینی کا کردار و خدمات سیمینار
36ویں برسی پر تمام مسالک کے علماء سیاسی زعماء و ممتاز شخصیات کا خراج عقیدت
اتوار 1 جون 2025 18:55
(جاری ہے)
اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس حزب اللہ و دیگر مقاومتی تحریکوں کا عالمی دبائو کے باوجود ہر قسم کی دفاعی ومالی بھرپور امداد جاری رکھی۔
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ امام خامنائی اور حکومت اسی تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔امام خمینی نے استعماری قوتوں کیخلاف وحدت امت کیلئے ماہ ولادت رسول ربیع الاول میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں ملت اسلامیہ میں امریکہ اسرائیل و استعماری استبدادی استکباری شیطانی قوتوں کیخلاف اسلامی ممالک میں وحدت و بیداری کی فضا پیدا ہوئی۔فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور شہدائے مقاومت کو کامیابی اور اسرائیل و امریکہ اور اس کے سہولت کاروںکو آج تک ذلت و رسوائی و بدترین شکست کا سامناہے۔القدس کی آزادی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف امام خمینی اور ایران کا جرات مندانہ تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔سعودی عرب میں غیور شیوخ کی جانب سے فلسطین کے حق میں اور امریکی صدر ٹرمپ و اسرائیل سے متعلق سعودی حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور سعودی عوام میں بیداری خوش آئید و قابل تحسین ہے۔پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ایران و دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی جارحیت کیخلاف القدس کی آزادی کیلئے قائدانہ کردار اداکریں اور اسلامی ایٹمی جوہری میزائلوں کے رخ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے سہولت کار غاصب قابض قاتل ظالم دہشتگرد اسرائیل کی جانب موڑ دیں۔سیمینار سے مہمانان خصوصی مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، محاذ کے نائب صدر علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی،صوبائی صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل خطیب اہل سنت علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، محاذکے نائب صدر فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ مولانا منظرالحق تھانوی، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفوراشرفی، پاک سول سولجر سندھ کے رہنما مولانامفتی وجیہہ الدین، آل سندھ علماء ذاکرین فیڈریشن کے صدر علامہ سید سجادشبیر رضوی ،پاسٹر عمانوئیل صوبہ،صراط مستقیم ویلفیئر شگر پاکستان کے بانی سربراہ علامہ محمد حسن شریفی، ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی رہنما علامہ مرتضی خان رحمانی،مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، موٹیویشنل اسپیکر فضاعلی رانا،ڈاکٹر و ادیب فیضان فارقی،علامہ عبدالماجد فاروقی، مفسرقرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی،علامہ اظہر فاروقی،مولانا مفتی اسدالحق چترالی ،مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی،مولانا مفتی عزیز احمد نوتیزئی، پروفیسر مولانا کاشف شمسی ،مولانا قاری ادیب الحق چترالی،مولانا قاری حافظ محمد ابراہیم چترالی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.