Live Updates

بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،علی امین خان گنڈا پور

عمران خان نے جیل میں ناحق قید ہونے کے باوجود پوری قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد کرکے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گ* عمران خان اور اپنے سپورٹرز کا دفاع پاکستان کیلئے بھر پور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتاہوں ، ملکی دفاع اور سا لمیت کے لیے ہم ایک ہیں اور ہم نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کا ثبوت دیاہے،جرگے سے خطاب

بدھ 4 جون 2025 03:40

sپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے جیل میں ناحق قید ہونے کے باوجود پوری قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد کرکے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔

عمران خان اور اپنے سپورٹرز کا دفاع پاکستان کیلئے بھر پور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتاہوں ، ملکی دفاع اور سا لمیت کے لیے ہم ایک ہیں اور ہم نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کا ثبوت دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے،کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے،کیونکہ ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ ضم اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،ضم اضلاع کے لوگوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں ، انکے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہن وفاقی حکومت ضم اضلاع کے بے گھر افراد کے معاوضوں کے پیسے جلد از جلد جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈرون حملے بندکئے جائیں، ان سے بے گناہ لوگوں کا بھی بہت نقصان ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کو منتقل کرنے کا فوری اعلان کیا جائے، ہم کسی دوسرے صوبے کا حق نہیں مانگ رہے بلکہ ہمیں اپنا حق دیا جائے۔ این ایف سی سے متعلق جو وعدہ کیا گیا ہے اسے فوری پورا کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے ذمے خیبرپختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، یہ ہمارا جائز حق ہے۔

نن وفاقی حکومت صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات بھی ادا کرے اور ٹوبیکو سیس میں بھی صوبے کا پورا پورا حصہ دیا جائے، یہ صوبے کے لوگوں کا حق ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضم اضلاع میں تنازعات کے پائیدار حل کے لیے جرگہ سسٹم بحال کیا جائے جبکہن پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں خیبر پختونخوا کو شامل کیا جائے، اسکے بغیر مذاکرات ادھورے ہونگے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات