
خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، ہماری سفارتی کامیابی پر دہلی میں ماتم ہورہا ہے، اسحق ڈار
بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہورہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے، وزیر خارجہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے اور ایف 16 کی تباہی کا دعویٰ جھوٹ تھا، اگلے روز امریکا نے تصدیق کی پاکستان کا کوئی ایف 16 اڑا اور نہ تباہ ہوا، پریس کانفرنس
بدھ 4 جون 2025 20:49

(جاری ہے)
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارتی الزامات اور جارحیت کے معاملے پر چین نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد پاکستانی موقف اجاگر کرنے کے لیے بیرون ملک دورے پر ہے، پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ چکا ہے، سفارتی محاذ پر پاکستان نے روس کو نظر انداز نہیں کیا، طارق فاطمی کی قیادت میں وفد روس گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کی زیر قیادت وفد 4 سابق وزرائے خارجہ اور 2 سابق خارجہ سیکریٹریز پر مشتمل ہے جو اقوام متحدہ میں ملاقاتیں مکمل کرچکا ہے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مؤثر انداز میں حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں، خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، بھارت کا نیو نارمل (نیا معمول) دفن ہوگیا، دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہورہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے اور ایف 16 کی تباہی کا دعویٰ جھوٹ تھا، اگلے روز امریکا نے تصدیق کی کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 اڑا اور نہ تباہ ہوا، پاکستان کا پہلگام واقعے پر موقف پوری دنیا کے سامنے ہے، پاکستان کے کائنیٹک ایکشن کی تعریف ہو رہی ہے، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران 60 ممالک کو انگیج کیا گیا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو ہر محاذ پر سراہا گیا ہے، پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارت میں سفارتی محاذ پر ماتم ہو رہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران سیاسی اختلاف کے باوجود قومی مفاد پر سب متحد تھے، پارلیمنٹ سے تمام جماعتوں نے بھارتی جارحیت پر ایک متن پر مبنی متفقہ قرارداد منظور کی۔اسحٰق ڈار نے کہاکہ پوری مسلم امہ میں پاکستان کی جیت کی خوشی منائی گئی، آذربائیجان اور ترکیہ میں عوام پاکستان کی جیت پر سڑکوں پر نکل آئے، ترکیہ اور آذربائیجان نے کشیدگی کے دوران بے مثال پاکستان کی حمایت کی، 6 مئی کو بھارتی حملے کے فوراً پہلی کال ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کی، وزیر اعظم نے ترکیہ اور آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران تمام ممالک نے پاکستان اور بھارت دونوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا، کشیدگی کے دوران ہمارا جواب یہی تھا کہ بھارت پہل کرے گا تو پاکستان جواب دے گا۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی ولی عہد کا وزیراعظم پاکستان کا خصوصی استقبال،خود گاڑی چلا کر ظہرانے میں لے کر گئے
-
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو سنجیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے
-
مطالبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار ماہانہ تنخواہ والے ملازمین کو ٹیکس سے استشنی دی جائے
-
اداکارائیں ہدایت کاروں کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹ بولتی ہیں‘خلیل الرحمن قمر
-
بلاول بھٹو زرداری نے سی پیک کی طرح پاک بھارت اقتصادی راہداری کی تجویز دے دی
-
عید الاضحی کے روز مزید سولہ فلسطینی ہلاک، حماس
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی میں کارروائی، فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
پنجاب میں پہلی مرتبہ عید الاضحیٰ پر سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتیں نہیں بڑھنے دی گئیں
-
پنجاب حکومت کا بسوں کی ونڈ سکرین پر کرایہ نامہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کا حکم
-
پچھلے سال کی نسبت لیموں، سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں کمی ہوگئی
-
اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے، خالد مقبول صدیقی
-
پاکستان نے 6 بھارتی جہاز گرائے مگر بھارت پاکستان کا کوئی جہاز لاک کرکے فائر بھی نہ کرسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.