
ٴسید طارق فاطمی کی روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی اور خارجہ پالیسی کے امور کے وزیر سے ملاقاتیں
7 مستقبل میں تعاون کے لیے تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی، نئی اسٹیل ملز، سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی ، دو طرفہ تعلقات کا ایک جامع جائزہ لیا a طارق فاطمی دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں کئی اہم سرکاری مصروفیات اور اراکین پارلیمنٹ، ایک تھنک ٹینک، متعدد ماہرین تعلیم اور صحافیوں کے ساتھ واضح تبادلے ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ
بدھ 4 جون 2025 20:10
(جاری ہے)
تسویلیف نے سنہ 2024 میں ماسکو میں منعقد ہونے والے 9ویں پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سال پاکستان میں آئندہ آئی جی سی کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی نے خارجہ پالیسی کے امور پر صدر کے سینیئر معاون یوری یوشاکوف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے یوری یوشاکوف کو جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے بارے میں آگاہ کیا اور بھارت کے جارحانہ اقدامات، خاص طور پر یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ان ملاقاتوں کے علاوہ طارق فاطمی نے روس کے سرکردہ ٹی وی نیٹ ورکس کو 2 انٹرویوز دیے جن میں پاک روس تعلقات میں بڑھتے ہوئے مثبت رجحانات اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اپنے واضح خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے ممتاز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ماہرین تعلیم اور صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بھی وسیع تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں ان کی میزبانی والڈائی ڈسکشن کلب نے کی جو کہ ماسکو میں ایک باوقار تھنک ٹینک ہے۔مجموعی طور پر طارق فاطمی دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں کئی اہم سرکاری مصروفیات اور اراکین پارلیمنٹ، ایک تھنک ٹینک، متعدد ماہرین تعلیم اور صحافیوں کے ساتھ واضح تبادلے ہوئے۔انہوں نے حالیہ صورتحال اور دیگر اہم مسائل بشمول سندھ طاس معاہدہ کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کو روس کے ساتھ واضح طور پر شیئرکیا۔تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور رابطوں کے راستوں کے اہم شعبوں میں پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو جس انداز میں بڑھا رہا ہے اس کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے‘سردار سلیم حیدر خان
-
عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف
-
سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر
-
سرفراز بگٹی کاسابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پراظہار افسوس
-
گورنر سندھ کی جانب سے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد
-
گورنر سندھ کی ہرنائی میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
-
آفتاب خان شیرپاؤ کا سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہار افسوس
-
رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع
-
ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا اشیا خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان
-
اوستہ محمد، عید کے بعد وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.