
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کا روسی فیڈریشن کا دورہ، روسی حکام سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور پاک۔ روس تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی
بدھ 4 جون 2025 21:20
(جاری ہے)
سرگئی تسیویلوف نے 2024 میں ماسکو میں منعقد ہونے والے نویں پاکستان۔روس بین الحکومتی کمیشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سال پاکستان میں آئی جی سی کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان "ٹرانزٹ ہب" بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سید طارق فاطمی نے خارجہ پالیسی کے امور پر صدر کے سینئر معاون یوری یوشاکوف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انہیں جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے بارے میں آگاہ کیا اور بھارت کے جارحانہ اقدامات خاص طور پر یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو التواءمیں رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ان ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے روس کے سرکردہ ٹی وی نیٹ ورکس کو انٹرویوز دیئے جن میں انہوں نے پاک روس تعلقات میں بڑھتے ہوئے مثبت رجحانات اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اپنے واضح خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ممتاز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ماہرین تعلیم اور صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنوبی ایشیا کی صورتحال اور پاکستان۔ روس تعلقات میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات چیت کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی کی والڈائی ڈسکشن کلب نے میزبانی کی جو ماسکو میں ایک باوقار تھنک ٹینک ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا روس کا دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں کئی اہم سرکاری مصروفیات اور اراکین پارلیمنٹ، تھنک ٹینک، ماہرین تعلیم اور صحافیوں کے ساتھ واضح تبادلہ خیال ہوا۔ اس ودرہ نے حالیہ صورتحال اور دیگر اہم مسائل جیسے کہ سندھ طاس معاہدے کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کو روس کے ساتھ واضح طور پر شیئر کرنے کی راہ ہموار کی۔بیان کے مطابق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور رابطوں کے راستوں کے اہم شعبوں میں پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو جس انداز میں بڑھا رہا ہے اس کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے‘سردار سلیم حیدر خان
-
عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف
-
سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر
-
سرفراز بگٹی کاسابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پراظہار افسوس
-
گورنر سندھ کی جانب سے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد
-
گورنر سندھ کی ہرنائی میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
-
آفتاب خان شیرپاؤ کا سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہار افسوس
-
رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع
-
ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا اشیا خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان
-
اوستہ محمد، عید کے بعد وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، رپورٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف کا اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.