Live Updates

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ،افغانستان سمیت 12ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، نیا صدارتی حکم نامہ جاری

امریکی صدر نے حکم نامے پر دستخط کردیئے، پابندیوں کا اطلاق آئندہ پیر سے شروع سے ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پاکستان کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 5 جون 2025 10:36

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ،افغانستان سمیت 12ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ،افغانستان سمیت 12ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں،نیا صدارتی حکم نامہ جاری، پابندیوں کا اطلاق آئندہ پیر سے شروع سے ہوگا، امریکی صدر نے حکم نامے پر دستخط کردیئے،ابتدائی مرحلے میں پاکستان کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جسے سفارتی حلقے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان حالیہ روابط کا مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے جن ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی ہے ان میں ایران، افغانستان، لیبیا، سوڈان، یمن، صومالیہ، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، پیٹیریا اور ہیٹی کے شہری شامل ہیں۔ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا یا امیگریشن کی کسی بھی سہولت سے مکمل طور پر محروم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے مزہد 6 ممالک کو جزوی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیا ہے جن میں برونڈی، کیوبا، لاوس، سیرالیون، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔وائٹ ہاو¿س کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھناہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ دنوں کولوراڈو میں پیش آیا دہشت گرد حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو درست طریقے سے ویری فائی نہیں ہوتے ہمارے ملک کیلئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔

ہم اپنے ملک کو بچا رہے ہیں۔ ہم نے کم وقت میں بہت کامیابیاں حاصل کیں۔امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہوچکا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکن محبت کرنے والی قوم ہے۔ ہم پرامن لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت کی۔ گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبے میں بدترین کارکردگی دکھائی۔

ہماری حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہماری انتظامیہ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے۔ امریکی امن سے محبت کرنے والی قوم ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کم وقت میں بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبہ میں بری کارکردگی دکھائی، آج مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ نئی سفری پابندی امریکی امیگریشن پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے اور ممکنہ طور پر ان ممالک کے شہریوں کیلئے سنگین اثرات رکھتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں کے ویزوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات