
پی ٹی آئی کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ، عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرین کے سرکاری دورے پر پابندی عائد کر دی
سپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے مدعو کردہ دیگر تقریبات میں بھی پی ٹی آئی کا کوئی رکن شرکت نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوئی رکن سپیکر کے وفود میں بیرون ملک نہیں جائے گا
فیصل علوی
جمعرات 5 جون 2025
12:12

(جاری ہے)
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاءاور بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے موقف سے آگاہ کیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔بعدازاںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاتھا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کوئی میٹنگ نہیں کی گئی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا تھاکہ آپس میں بہتری کی طرف جانا چاہیے، عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے، آخر وہ کس کیس میں اندر ہیں ؟ انہیں بیل ملنی چاہیے، ہم آپ کو سپورٹ کر رہے تھے۔ آپ بھی ہمیں سپورٹ کریں۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ سپیکر ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاتھا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے، فی الحال ایسا نہیںتھا۔اسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ مذاکراتی نشست کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں تھا۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل اجلاس: غزہ عالمی قوانین کا قبرستان بن چکا، پاکستان
-
دنیا مضر ماحول گیسوں کا اخراج روکنے کی قانونی طور پر پابند، عالمی عدالت
-
غزہ: حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو تباہ کن حالات کا سامنا، یو این ادارہ
-
امدادی کٹوتیاں: یو این ادارہ نائیجریا میں کارروائیاں بند کرنے پر مجبور
-
شام: فرقہ وارانہ تشدد کا شکار سویدا میں انسانی امداد کی آمد
-
مجھے جیل میں ایک عام قیدی والی سہولیات بھی میسر نہیں
-
پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا
-
جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے
-
9مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں گے
-
منصوبہ سازوں کی سازش ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر چیزوں کو متنازع بنایا جائے
-
غیر جمہوری فیصلے سے حاصل کی گئی مخصوص نشستوں پر منتخب سینیٹرز متنازع ہیں
-
پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.