
عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل، نیب پراسیکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کیلئے مہلت
جمعرات 5 جون 2025 14:23

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی، ہائیکورٹ سے استغاثہ نے کہا ٹھیک نہیں ہوئی معطل کردی جائے، فیصلوں کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا، یہ کیسے فیصلے ہیں جس میں 6 ماہ سے میاں بیوی کو اندر رکھا ہوا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف متنازع ترین فیصلہ ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جن جج صاحب نے کیس کا فیصلہ سنایا ان کے خلاف سپریم کورٹ کی آبزرویشنز موجود ہیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر نیب رافع مقصود نے کہا کہ اس عدالت کا بڑا قیمتی وقت ہے، آپ میری بات سن لیں، میں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے، میری گزارش ہے اس کیس میں وفاقی حکومت نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا، ابھی فیڈرل حکومت نے کوئی بھی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا، مجھے نوٹس رات کو ملا، ہمیں وقت دے دیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ خاتون کو 7 سال کی سزا سنائی گئی، جو ضمانت کی حقدار ہے، جس جج نے یہ فیصلہ دیا اس کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا، اس کیس میں فیصلے سے متعلق صحافیوں نے تاریخیں بتائیں، 23 سال سے وکالت کررہے ہیں، کبھی فیصلہ آنے سے پہلے پتہ نہیں چلا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو 20 دن سے کم دنوں میں سزا سنائی گئی، ٹرائل کورٹ میں پراسکیوشن بڑی تیز سے ٹرائل چلاتے ہیں، جب ہائی کورٹ کیس آتا ہے تو پھر ایسے چیزیں آتی ہیں، کیس فکس ہی نہیں ہو رہا۔نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کل نوٹس ملا ہے، وقت دے دیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں، تو لائیں ہم نہیں گھبراتے، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ 4 ہفتوں کا وقت دے دیں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو 7 دن کا وقت لے لیں، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نیکہا کہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے، 4 ہفتوں کا وقت دے دیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے نیب استدعا کی مخالفت کی۔عدالت نے نیب کو 7 دن میں پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے متعلقہ وزارتوں سے کرنا ہے یا جہاں سے بھی ہو، پراسیکیوشن ٹیم مقرر کریں۔عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پوری دنیا کہتی ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عید کی چھٹیاں ہیں، وقت زیادہ دیا جائے۔جسٹس محمد آصف نے کہا کہ اب بھی آپ کو زیادہ ٹائم دیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.