
مظفرآباد ،چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،بھرپور اعتماد کا اظہار
آمدہ بجٹ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ ،صحت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ
جمعرات 5 جون 2025 17:43
(جاری ہے)
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آمدہ بجٹ 2025کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیرموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں بیس کیمپ کی حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حکومت ریاست میں تعمیر و ترقی سمیت میگا پراجیکٹس پر جاری کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، گورننس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔اجلاس میں حالیہ آمدہ بجٹ 2025 میں تمام ترقیاتی فنڈز کی برابری کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔نوجوان بچے بچیاں اور ہنر مند افراد، ریاست کے اندر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات میں میں مساوی ترقی کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے بھارت کے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے اشتعال انگیزی اقدامات کی شدید مذمت بھی کی گئی جبکہ مملکت خداداد پاکستان کے امن پسندانہ جوابی اقدامات کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی، ایل او سی پر بھارتی جارحیت سمیت ممکنہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔صحت سے جڑے مسائل کے حل کے لیے حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی حکومت کے تمام دوستوں کی مشاورت سے صحت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ کی بدولت عام آدمی علاج معالجہ کی مفت سہولیات میسر آ سکیں گی۔ فلاح انسانیت کے لیے کام کرنا موجود ہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت جیسے بنیادی مسئلہ کے لیے عام آدمی کی مجبوریوں کا ادراک کرتے ہوئے اگلے مالی سال میں صحت کارڈ کی اجرائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ سستا آٹا اور بجلی پر سبسڈی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس کی نظیر کہیں نہیں ملتی، موجودہ اتحادی حکومت نے بھارت کے انتشار پر مبنی پروپیگنڈہ کو شکست دے دی ہے، مسلح افواج پاکستان کو وطن کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حکومت نے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات اٹھائے ہیں، انھوں نے کہا کہ اختیار مالک کی دین ہے، اختیار کو مالک کی امانت سمجھ کر استعمال کرتا رہوں گا، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، موجودہ حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے آزاد کشمیر کے شہداء اور زخمیوں کے لیے فوری طور پر امدادی رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا، حکومت عوام کی فلاح کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے، خدمت مشن ہے، اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر خطے کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے، انھوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ 2025میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، اسلاف کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے موجودہ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی، اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا اور خطے میں عوامی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.