
قومی بجٹ آئی ایم ایف زدہ ہو گا،عوام،زراعت،صنعت،کو مزید نچوڑا جائے گا‘لیاقت بلوچ
حکومت پنجاب کی پالیسی سے زراعت تباہ کسانوں کا معاشی استحصال ہوا ،کسان کارڈ پر کسانوں کو اوپن مارکیٹ سے مہنگی کھاد مل رہی ہے
جمعرات 5 جون 2025 22:48
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی، استحکام اور کِسانوں کی خوشحالی سے پاکستان مستحکم ہوگا۔
پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرضوں کے حصول کا معاشی نظریہ 25 کروڑ پاکستانی عوام کے لیے ذِلّت، رُسوائی اور معاشی تباہی کا باعث بن گیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے زراعت، کِسانوں/ہاریوں اور گندم کے کاشتکاروں کو بڑے نقصانات سے دوچار کردیا ہے۔ دو سال سے گندم، چاول، گنا اور کپاس کے کاشت کار بے یقینی اور ساہوکاروں کے ظالمانہ استحصال کا شکار ہیں۔ خودداری، خودانحصاری، اپنے قومی وسائل پر اعتماد ہی اقتصادی بحرانوں کا حقیقی حل ہے۔ پانی کے مسئلہ پر صوبوں کی شکایات جاری ہیں اور انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا ہوا ہے۔ انڈیا کو پانی روکنے کے انسان دُشمن اقدام سے بھی روکنا لازم ہے اور پانی کے ذخائر میں اضافہ کے لیے نئے ڈیموں، آبی ذخائر (بالخصوص عرصہ دراز سے زیرالتواء بھاشا ڈیم، داسو ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے اہم منصوبوں) کی مزید کسی تاخیر کے بغیر جنگی بنیادوں پر تعمیر بھی ازحد ضروری ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محبت میں سرشار اور گرفتار ہیں، انڈیا خطرناک اور شاطر دشمن ہے، اِس کے مقابلہ کے لیے بُنیان مًّرصُوص والا جذبہ اور قومی وحدت برقرار رکھنا ہوگا۔ پاک بھارت جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار اچھا ہے لیکن غزہ پر اسرائیلی صیہونی ظلم اور انسانی قتلِ عام رکوانے کی بجائے اُسے شہہ دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کرنا امریکہ کا دُنیا میں اًمن کے قیام کے حوالے سے دوغلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ عالمی اًمن کے لیے کشمیر و فلسطین کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.