
شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہاء ہوچکی ہے
بدقسمتی سے یہ حکمران امت کے جذبات کی ترجمانی میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں، اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی سے واضح ہے کہ یہ سب ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں۔ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 5 جون 2025
19:44

(جاری ہے)
بدقسمتی سے یہ حکمران امت کے جذبات کی ترجمانی میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس مطالبہ کو دہرایا کہ حکومت پاکستان واشنگٹن کی تابعداری کی بجائے اہل فلسطین پر مظالم بند کرنے اور غزہ کا مقدمہ لڑنے میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
امیر جماعت نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی اہل غزہ کے حق میں بھرپور اور توانا آواز بلند کرتی اور حکمرانوں کو شرم دلاتی رہے گی۔ مزید برآں نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں کِسان بورڈ پاکستان کے کنونشن میں نومنتخب ذمہ داران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محبت میں سرشار اور گرفتار ہیں، انڈیا خطرناک اور شاطر دشمن ہے، اِس کے مقابلہ کے لیے بُنیان مَّرصُوص والا جذبہ اور قومی وحدت برقرار رکھنا ہوگا۔ پاک بھارت جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار اچھا ہے لیکن غزہ پر اسرائیلی صیہونی ظلم اور انسانی قتلِ عام رکوانے کی بجائے اُسے شہہ دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کرنا امریکہ کا دُنیا میں اَمن کے قیام کے حوالے سے دوغلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ عالمی اَمن کے لیے کشمیر و فلسطین کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.