
امریکا،سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ
ْہماری فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹوزر داری
جمعہ 6 جون 2025 21:38

(جاری ہے)
حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے خلاف جارحیت کے دفاع میں پاکستانی مسلح افواج کی بہادری کی تعریف کی اور عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز کی کوشششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران ایک ذمے دار فریق کے طور پر کردار ادا کیا ہے، ہمارا مشن واضح ہے، ہم مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے امن کا حصول چاہتے ہیں اور ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کوشش میں ہمارا ساتھ دے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا انحصار جامع مکالمے سے ہی ممکن ہے۔علاقائی تعاون کی معاشی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پرامن جنوبی ایشیا ، جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت معمول پر آئے، تمام متعلقہ ممالک کے لیے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا۔انہوں نے پاکستانی فوج کی قیادت کی ممتاز خدمات پر کہا کہ ہماری فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔شرکاء میں کمیونٹی رہنما اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے معروف افراد شامل تھے، جنہوں نے پاکستانی حکومت اور مسلح افواج کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے تقریب کے اختتام پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سفارت خانے کی جانب سے مضبوط عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم اتحاد اور مکالمے کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے، ہم مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کی حمایت جاری رکھیں گے، بنیان مرصوص کا فلسفہ اس وقت مکمل ہو گا جب ہم معاشی میدان میں استحکام حاصل کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
روس 12 سو سے زائد یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے کے انتظار میں
-
گریٹا تھنبرگ اور دیگر ایکٹیوسٹس کے فریڈم فلوٹیلا کو غزہ نہیں پہنچنے دیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع
-
سعودی عرب ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائے گا؟
-
حکمرانوں کے مجسمے 'تسلط کا اظہار یا یادگار‘
-
میونخ میں مبینہ چاقو حملہ کرنے والی خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک
-
بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، کرفیو نافذ
-
لاس اینجلس: تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، مظاہرے، جھڑپیں، نیشنل گارڈ کی تعیناتی
-
ریڈیو پاکستان میوزیم: آواز اور ساز کا تاریخی سفر کیسے محفوظ کیا گیا؟
-
عید الضحیٰ اپنی انا، خواہشات اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کا درس ہے، شہباز شریف
-
سرحد پر سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی درخواست کا معاملہ، جرمن مخلوط حکومت نزع کا شکار
-
طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش
-
سات اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے تھائی باشندے کی لاش برآمد کر لی ہے، اسرائیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.