مسلم لیگ (ن )نے ملک کو ہر مشکل وقت سے نکالا ہے،چوہدری طارق سبحانی

پیر 9 جون 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے ملک کو ہر مشکل وقت سے نکالا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف کی دلیر بیٹی اپنے والدمحترم کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے تیسرے روز سیالکوٹ کینٹ میں اپنے ڈیرےوریو ہائوس میں عید ملنے کے لیے آئے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب اور شہباز شریف بطور وزیراعظم وفاق میں نواز شریف کی قیادتِ میں ملک کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر اور ڈیرے کے دروازے اپنے حلقے کے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، ہم عوام کی جانب سے ملنے والی محبتوں کے ہمیشہ مقروض ہیں لہٰذا عوام کو جب بھی جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم لازمی وہاں موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی (مرحوم)کے صاحبزادے بیرسٹر چوہدری جمیل خوش اختر سبحانی،ضلعی چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی سیالکوٹ چوہدری عبدالرزاق، سابق چیئرمین یونین کونسل پراگ پور چوہدری محمد لطیف، چوہدری اکبر علی گل، چوہدری شہزاد گل، چوہدری نبی احمد فراز، ملک پرویز ، مہر محمد نواز اور محمد نعیم طارق سمیت علاقہ معزززین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔