Live Updates

معاشرے میں مستحق اور سفید پوش افراد کا خیال رکھا جائے،سردار سلیم حیدر خان

پیر 9 جون 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید کے دوسرے روز سنت ابراہیمی ادا کی۔انہوں نے خود قصائی کے ساتھ مل کر گائے کی قربانی کی اور لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ عید الضحی کے موقع پر معاشرے میں مستحق اور سفید پوش افراد کا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آپس کی نفرتیں ختم کر کے اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہونا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد کامیابی سے دنیا میں پاکستان کی آواز بلند کرنا قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو سفارتی محاذ پر پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جس دن بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات