
بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، اقتصادی سروے
پیر 9 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
عمان دوسرے نمبر پر رہا، جس نے 11 فیصد کارکنان کو راغب کیا۔ متحدہ عرب امارات 9 فیصد ، قطر 6 فیصد ، بحرین 3 فیصد ، اور ملائیشیا ایک فیصد دیگر اہم منازل تھیں۔
50 فیصد (366,092) غیر ہنر مند کارکنان35 فیصد (255,706) ہنر مند کارکنان تھے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور افراد کی تعداد نسبتا کم رہی۔ صوبائی تقسیم لحاظ سے پنجاب سے 404,345 سب سے زیادہ کارکنان گئے۔ خیبر پختونخوا 187,103، سندھ 60,424 ، اور قبائلی علاقوں سے 29,937 لوگ بیرون ملک روزگار کے لیے گئے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان سے کم تعداد میں لوگ بیرون ملک گئے ۔ بیرون ملک روزگار کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت پاکستان امیگرینٹ مینجمنٹ فریم ورک کے ذریعے امیگریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔ 65 نئے لائسنس جاری کیے گئے، جس سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی کل تعداد 2,264 ہو گئی ہے۔ سعودی ویژن 2030 کے تحت 33 معاہدے طے پائے ۔ جرمنی، کینیڈا، جاپان اور امریکہ میں روزگار کے مواقع کے لیے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ کورین زبان کی تربیت کے ذریعے30,000 پاکستانیوں کو جنوبی کوریا میں روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔ سافٹ اسکلز ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا گیا، جس میں تکنیکی اور ثقافتی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں۔ حکومت نے19 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تعینات کئے۔ قومی لیبر کانفرنس 2024 میں محفوظ اور صحت مند کام کی جگہوں کے لیے پالیسیاں طے کی گئیں۔ پاکستان کا بیرون ملک مقیم کارکنان کا نیٹ ورک ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت کی جانب سے اس شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
نائب وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش جائینگے
-
گورنر فیصل کریم کنڈی کی بیلجیئم کے سابق وزیراعظم ایلیو ڈی روپو سے ملاقات
-
برصغیرپاک وہند میں امام احمد رضا پرسب سے زیادہ پی ایچ ڈی کی گئی، حاجی حنیف طیب
-
نیو کراچی میں نالے پر مصطفی کمال نے 7 ہزار دکانیں بنوائیں، سعید غنی
-
بدنام زمانہ منشیات فروش کو اس کی بیوی سمیت پولیس تھانہ وار برٹن نے گرفتار کر کے منشیات برآمدکرلی، مقدمہ درج
-
ہماری ہمدردی مذہب کے تعصب کی بناپر ظلم سہنے والے مظلوموں کے ساتھ ہیں‘مریم نواز شریف
-
دھی رانی پروگرام میں اجتماعی شادیوں کے لیے 5546 درخواستیں موصول
-
عمران خان کی ضمانت پرجشن منانے پر خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
-
ملتان، باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو قتل کر دیا
-
صوبائی وزیر کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اہم اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے سے عدالت عظمیٰ کا سر بلند ہوا، اعظم سواتی
-
عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،نسک عمرہ کے نام سے نئی آن لائن سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.