ملک کے بیشتر علاقے اگلے تین روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی

درجہ حرارت 42 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان، تین روز تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی اور وسطی سندھ میں شدید گرمی کی لہر ہوگی،محکمہ موسمیات کا شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو دن گیارہ بجے سے شام چار بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 10 جون 2025 11:45

ملک کے بیشتر علاقے اگلے تین روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 جون 2025)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقے اگلے تین روز تک گرمی شدید لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کردی، ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی اور وسطی سندھ میں شدید گرمی کی لہر ہوگی،ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو دن گیارہ بجے سے شام چار بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان میں درجہ حرارت4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں شدید گرمی، گرد آلود ہواو¿ں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرم وخشک موسم، دوپہر کے بعد گرد آلودہواو¿ں کا امکان ہے۔اسلام آباد اور پشاور میں 44، لاہور میں 45، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 جب کہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاﺅ الدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین نے گرمی سے بچنے کیلئے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں، گرمی میں پانی کا استعمال زیادہ کریں اور سایہ دار جگہوں پر رہیں۔

طبی ماہرین نے مزید کہا کہ گھر سے نکلنا مقصود ہو تو سر اور کندھے ڈھانپ کر رکھیں، گرمی کے دوران آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگا کر رکھیں۔اس سے قبل محکمہ موسمیات کاکہناتھاکہ 2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا جب کہ اب 18 سال بعد لاہور میں عید کے تیسرے روز 9 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح یہ دن گرم ترین رہا تھا۔