
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو کوئی خوشخبری ہضم نہیں ہوتی‘عظمی بخاری
کچھ لوگوں کی خواہش تھی پاکستان سری لنکا بن جائے، آئی ایم ایف پروگرام نہ ملے تحریک انصاف کا موٹو ہے نہ کچھ کرنا ہے اور نہ کرنے دینا ہے، عید الاضحی پر انتظامات کو قوم نے سراہا پنجاب نے نئی تاریخ رقم کی ہے اور تین دنوں میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 آلائشیں اٹھائیں‘وزیر بلدیات ذیشان رفیق
بدھ 11 جون 2025 18:12

(جاری ہے)
ان کا طرزِ عمل ہمیشہ سے یہی رہا ہے نہ خود کچھ کرنا ہے، نہ دوسروں کو کرنے دینا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ہے۔ ٹیکس کا بوجھ کم ہوا، جس پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آئی ایم ایف کے دبا کے باوجود وفاقی حکومت نے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا۔ڈی جی پی آر میں وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم ہے۔حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینج مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔عید کے دوران پنجاب بھر میں بہترین صفائی انتظامات پر عوام نے وزیراعلی کو دعائیں دیں۔ تاہم، کچھ عناصر کو اس میں بھی تکلیف ہوئی۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلی سے ملاقات میں خواہش ظاہر کی کہ پنجاب حکومت ہمارے صفائی کے امور میں بھی مدد فراہم کرے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ کچھ لوگ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں پر اعتراض کرتے ہیں، مگر یہ ذکر نہیں کرتے کہ وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ تنخواہیں نہیں لیتے۔ عوام کو یہ بھی جاننا چاہیے کہ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں آخری بار کب اضافہ ہوا تھا۔ ہم جیسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بھی سیاست کرتے ہیں، تو کیا ہمیں بھی سیاست کے ساتھ کاروبار شروع کر دینا چاہیی انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں عبرتناک شکست کے بعد گوہر ایوب نے مقف اختیار کیا کہ انہوں نے تو کمپین ہی نہیں چلائی۔حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اور ان کے یوٹیوبر صرف شور مچانے میں ماہر ہیں، میدانِ عمل میں ان کا کوئی وجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ "فیلڈ مارشل" امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں، مگر یاد رکھیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اور اللہ نے انہیں بہت عزت سے نوازا ہے۔اس موقع پر وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ عید کے تین دنوں کے دوران پنجاب بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے چار دن مسلسل تمام امور کی خود نگرانی کی۔ صرف تین دنوں میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دس روز کے لیے مویشی منڈیاں قائم کی گئیں جن کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے۔ موصول ہونے والی بارہ ہزار شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ صفائی کے نظام کو آٹ سورس کرنے پر ابتدا میں تنقید ہوئی، لیکن ہم نے ان کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے جن سے شکایات موصول ہوئیں کہ وہ ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہیں۔
مزید قومی خبریں
-
آرایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی ملاقات
-
پنجاب حکومت کا احسن اقدام، پنجاب کی بار کو گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری
-
خضدار ،حاجی کامران جتک کی شہادت امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، نواب ثناء اللہ زہری
-
آئندہ مالی سال کا بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں ،حقیقی معنوں میں ترقی کا روڑ میپ ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
حکومت بلوچستان کا پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ سندھ کا شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان
-
ًسماجی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی جدت اور اقتصادی خودمختاری کے لیے پرعزم ہیں،مراد علی شاہ
-
گورنرخیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، علی امین گنڈاپور
-
فاٹا اورپاٹا پر ٹیکس کو نہیں مانتے، ہم کسی طور فاٹا ٹیکس نہیں لگائیں گے،علی امین
-
قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ،اشتہاری و روپوش تین ملزمان گرفتار
-
10 مئی کے بعد دنیا میں ایک نیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے ، طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.