Live Updates

ذ*وفاقی بجٹ مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

بدھ 11 جون 2025 22:30

Fوزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی بجٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی وفاق کی پالیسیوں سے آتاہے، صوبوں کی پالیسیوں سے نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے سالانہ بجٹ کا بڑا حصہ صرف قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا، جو کہ وفاقی حکومت کی سنگین معاشی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

ظاہر شاہ طورو نے یہ بھی کہا کہ جس ملک میں فارم47 کی حکومت مسلط ہو اور سیاسی استحکام نہ ہو تو معاشی استحکام کہا ںسے آئے گا۔ وزیر خوراک نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف تقریباً 1000 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ 1500 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ظاہر شاہ طورو نے خیبرپختونخوا جیسے دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کے لیے صرف 55 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کو باعثِ شرم قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام جنہوں امن کی حاطر شہادتیں دی ہیں کیساتھ مذاق ہے اور ان کو پاکستان کیخلاف کرنے کوشش کے مترادف ہیانہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں 150 ارب روپے قرضہ واپس کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صوبہ مزید قرض نہیں لے گا۔

وفاقی حکومت کی توانائی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنا غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ زیادتی ہے اور یہ توانائی کے متبادل ذرائع کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور بجلی پر ٹیکسز میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے اور بجٹ میں ریلیف نہ دینے سے انکے مشکلات میں مزید اضاہ ہوگا جسکا براہ راست گندم، چاول اور چینی وغیرہ کی پیداوار پر پڑے گا جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

ظاہر شاہ طورو نے شکوہ کیا کہ خیبرپختونخوا جو بجلی خود پیدا کرتا ہے، وہ بھی وفاق فراہم نہیں کرتا، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔کرپشن کے سوال پربات کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران کی ھدایات پر موجودہ صوبائی حکومت بدعنوانی کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکموں میں بے ضابطگیوں پر نظر رکھنے کے لیے احتساب کمیٹی قائم کی گئی ہے اور جن افسران یا ملازمین کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں، انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات