Live Updates

ح*جماعت اسلامی پنجاب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ً اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جس کے اوپر دنیا کا کوئی قانو ن لاگو نہیں ہوتا: جاوید قصوری ٴعالمی برادری اور اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی میںاپنی ناکامی کا اعتراف کرے، امیرجماعت اسلامی پنجاب

جمعہ 13 جون 2025 20:25

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں جانی نقصان پر ایران کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہیں، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جس کے اوپر دنیا کا کوئی قانو ن لاگو نہیں ہوتا۔وہ پاگل ہو چکا ہے ۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی میں،اپنی ناکامی کا اعتراف کرے۔

اسرائیل نے کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم ممالک کو جاگنا ہو گا۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام اور انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ، ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت، ظلم و ستم اور بربریت پر تشویش کا اظہار کرتی ہے، اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزی سے خطے کا امن تہس نہس ہو جائے گا۔حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فاسفورس بموں کی بارش کی جا رہی ہے ۔ اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی بیس لاکھ کی آبادی بے گھر ہوچکی ہے ۔صیہو نی فوج کی طرف سے رفاہ کی راہداری ،اسکولوں ، ہسپتالوں، رہائشی آبادیوں،میڈیا دفاتر اور پانی سپلائی لائن پر بمباری کی جا رہی ہے ۔

شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتن کی ہے ۔ اسرائیل دنیا کے کسی قانو ن کو ماننے کو تیار نہیں عالمی برادری اسرائیل اور اس کے حواریوں کا بائیکاٹ کرے ۔ اقوام متحدہ امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ مسلم ممالک مذمت سے آگے بڑھیں، اسرائیل اور امریکہ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔

نہتے فلسطینیوں کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ’’ کیا جو امریکہ، مغربی ممالک اور اسرائیل میں ہلاک ہو صرف وہی انسان ہوتا ہے‘‘ ۔ عالمی عدالت کا فیصلہ بھی اسرائیل نے اپنی جوتی کی نوک پر رکھ دیا ہے ۔ فلسطینی اپنی ہی زمین پر قابض یہودیوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ۔حکومت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک نہتے ، مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی چنگل سے آزادی دلا ئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا نہتے فلسطینیوں کو دہشت گرد کہنا بند کرے ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان فلسطین کی آزادی کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ امت مسلمہ کو آج اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ۔مسلم ممالک کی طرف اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات