Live Updates

۷پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور موقف اپنایا،عطاء اللہ تارڑ

:پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہیدنیا خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے،فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو نہ کبھی بھلایا ہے نہ بھلائیں گے پاکستان نے غزہ کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی ہمیشہ مذمت کی،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

ہفتہ 14 جون 2025 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ایران کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوامستقل مندوب نے پاکستان کا موقف صحیح انداز میں پیش کیا مسقبل مندوب نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت اور ایران سے اظہار یکجہتی کی علامہ اقبال نے ایران کے حوالے سے چند اشعار پڑھے ہیں گزشتہ روز وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم نے بھی ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہیخطے میں امن کے قائم رکھنے کے لیے پاکستان کے رول سے دنیا واقف ہیپاکستانی قوم کی اچھی نمائندگی اقوام متحدہ میں بھی کی گئی ہے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور موقف اپنایا،ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سیکورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی، عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہیدنیا خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے،فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو نہ کبھی بھلایا ہے نہ بھلائیں گے پاکستان نے غزہ کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی ہمیشہ مذمت کی،فلسطینی کاز ہمارے دلوں کے قریب ہے،پاکستان نے ہر عالمی فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے آواز اٹھائی فلاحی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر فلسطینی عوام کے لئے امداد بھیج رہی ہیں،بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکائونٹ ایران کے بارے میں خاموشی کیوں ہے،ایک پارٹی کی خاتون رہنمائ نے اسرائیل کی حمایت میں تقریر کی، پارٹی نے خاتون رہنما کے اسرائیل کی حمایت میں بیان کی مذمت تک نہیں کی،ملک سے باہر بیٹھ کر پروپیگنڈا کرنے والے ملک کا نقصان کرتے ہیں آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہیبانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی،اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں،وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف دیا گیا،تنخواہ دار طبقے کو تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکس میں بھی رعایت دی گئی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیاخیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کا برا حال ہے،پشاور میں سیف سٹی منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا،خیبر پختونخوا کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیاخیبر پختونخوا کے بجٹ میں کوئی ایک منصوبہ بھی انقلابی منصوبہ نہیں ہے،ایف بی آر نے ملک کی تاریخ میں ریکارڈ محصولات اکٹھی کیں،شوگر انڈسٹری کے ٹیکس میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہیٹوبیکو مافیا کو شکنجہ ڈالنے کی ضرورت ہیکراچی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ فیس لیس اسیسمنٹ نظام رائج کیا گیا،فیس لیس اسسمنٹ نظام کی بدولت چند گھنٹے میں کنٹینر کلیئر کر دیا جاتا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگایا گیا،وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے ساڑھے 34 ارب روپے سرکاری خزانے میں واپس آیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات