Live Updates

)مولانا سید ابو الاعلی مودودی ؒنے قرآن و سنت کی درست تشریحات کے ذریعے نسلوں کو متاثر کیا ہے ، عبدالمتین اخونذادہ

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

Yکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) بلوچستان انٹرنیشنل تھینک ٹینک کے چیئرمین اویس جدون مفکر اسلام مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کی یاد میں ایوارڈ کے اجرا کے لئے دفتر جماعت اسلامی الفلاح ہاس میں سابق امیر صوبہ عبدالمتین اخونزادہ سے تفصیلی ملاقات و تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر عبدالنعیم رند اور تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر اے ڈی منگریو بھی موجود تھے اویس جدون نے اپنے تھینک ٹینک اور ایوارڈز کی تسلسل و پیش رفت سے آگاہ کیا اور معاشرتی و سماجی شعور کی بیداری اور جمہوری و ثقافتی ترقی کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ اسلام کی درست تعبیر و تشریح لمحہ موجود میں انتہائی سنجیدہ اور مشکل چیلنج و سوال بن چکا ہے مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے قرآن و سنت کی درست تشریحات کے ذریعے نسلوں کو متاثر کیا ہے اور مسلم معاشروں میں رائج کمزوریوں کو ایڈریس کرتے ہوئے عمل و حرکت کی بنیادیں استوار کئے گئے ہیں. ملاقات میں تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے ایوارڈز کے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر اویس جدون نے بتایا کہ دنیا میں ہم یہ منفرد کام کر رہے ہیں کے ایسے ہیروز جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی ایسی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام سے ایوارڈز منسوب کرتے ہیں اور یہ ایوارڈز ایسے لوگوں اور اداروں کو دئیے جاتے ہیں جو اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ہم اس بات پہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ آج ایک انتہائی معتبر شخصیت مولانا سید ابو الا علی مودودی صاحب کے نام سے ایوارڈ کے اجرا پہ مشاورت کر رہے ہیں اس ایوارڈ کے اجرا کے بعد اسکو عالمی سطح پر منعقد کرنے پہ بھی غور کیا جائے گا جیسا کے ہمارا،قائداعظم انٹرنیشنل ایوارڈ نیلسن منڈیلا ایوارڈ خمینی ایکسیلنس ایوارڈ اتا ترک ایوارڈ علامہ اقبال گولڈ میڈل باچا خان ایوارڈ خان شہید سول ایوارڈ میر غوث بخش بزنجو ایوارڈ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ مولانا محمد عمر ایوارڈ اور دیگر شامل ہیں یہ ایوارڈ ہر سال ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کئے جاتے ہیں اور ایوارڈز ہماری انٹرنیشنل سول ایوارڈز سیریز کا حصہ ہیں جو دنیا میں سب سے بڑی غیر سرکاری سول ایوارڈ سیریز ہے�

(جاری ہے)

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات