Live Updates

ایران اسرائیل تنازعہ مداخلت نہ کی گئی تو تیسری جنگ کے حالات بن سکتے ہیں‘ رانا تنویر حسین

وزیراعظم کی جانب سے واضح پیغام دیا جاچکا ہے ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں‘ وفاقی وزیر کی گفتگو

اتوار 15 جون 2025 19:25

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ میں عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تودنیاوی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،اسرائیل ایک بدمعاش ملک ہے، اس کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم کی جانب سے واضح پیغام دیا جاچکا ہے ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل تنازعہ میں عالمی برادری نے اگر مداخلت نہ کی تو تیسری جنگ کے حالات بن سکتے ہیں، دنیا کا امن اس وقت خطرے میں ہے، بھارت آج تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے وہ کسی صورت دوبارہ جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہماری صلاحیت اور قوت کا اندازہ ہو چکا ہے، سوائے بھارت کے شنگھائی تعاون تنظیم نے اسرائیلی حارحیت کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے،ایک سال کے اندر ہم نے معاشی طور پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملکی مہنگائی 40 فیصد سے ساڑھے 4 فیصد پر آ چکی ہے،موجودہ بجٹ میں عوام کو وہ ریلیف نہیں دے سکے جو عوام کی توقعات تھیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو بجٹ تحفظات پر اللہ ہدایت دے گا، شہر کے لیے بڑی ترقیاتی پیکیج لا رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات