Live Updates

تحریک انصاف آئے روز اسلام آباد میں دھاوا کر کے املاک کو نقصان پہنچاتی ہے، ہمایون خان

جب پیپلز پارٹی احتجاج پر نکلی تو تحریک انصاف حکومت نے راستہ روکا، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

اتوار 15 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ہے، تحریک انصاف آئے روز اسلام آباد میں دھاوا کر کے املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جب پیپلز پارٹی احتجاج پر نکلی تو تحریک انصاف حکومت نے راستہ روکا، انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو حکومت کی دعوت دی تھی۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا کے لیے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے، عوام کا سودا نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کابینہ کا حصہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں ، بجٹ ابھی منظور نہیں ہوا ابھی پیش ہوا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات