اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،چوہدری ارشد جٹ

اسرائیل دہشتگرد ریاست تسلیم نہیں کرتے ہیں عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوائیں

پیر 16 جون 2025 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اسرائیل دہشتگرد ریاست تسلیم نہیں کرتے ہیں عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوائیں امریکہ اور اسرائیل کی غنڈہ گردی عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے امت مسلمہ کے بے حس حکمران کب غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں گے، عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہے اسرائیلی جارحیت کو نکیل ڈالنے کے لئے عالمی برادری کا ضمیر کب جاگے گا پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہاہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اپنے اسلامی برادر ملک ایران کی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی غنڈہ گردی اور تخریب کاری کوروکنے کے لئے امریکی صدر اپنا امن پسندی کا کردار ادا کرے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے عالمی دہشت گرد اسرائیل اپنی شیطانیت اور تخریب کاری سے دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو امریکی صدر نے اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے کیوں نہیں روکا امریکہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کی پاکستانی قوم اور پیپلز پارٹی مذمت کرتے ہیں یاپاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوج کے حملے افسوس ناک ہے عوام پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔