برادر اسلامی ممالک ایران پر اسرائیلی حملوں کیخلاف ایران کا ساتھ دیں، رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر

منگل 17 جون 2025 21:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ تمام برادر اسلامی ممالک ایران پر اسرائیلی حملوں کو سفاکیت قرار دیتے ہوئے عرب اور دیگرمسلم ممالک سے ایران کا ساتھ دییں ایران پر حملے بلاجواز اور خطے کی امن کو سبوتاڑ کرنے کی سازش ہے اسلامی دنیا ایسے موقع پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں، پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ اس مصیبت کی گھڑی میں بھر پور ساتھ کھڑے ہیں پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے صریحاً متصادم ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں ا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے اقوام متحدہ یا جنرل اسمبلی بے معنی ہو گئی ہے۔اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا۔ایران پر حملے اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے صیہونیت کا دامن انسانی خون سے رنگین ہے۔

لاکھوں لوگوں کو غزہ فلسطین میں قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ یک جان ہوکر ہی صیہونیت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔مسلم حکمرانوں کو مصلحتیں بالائے طاق رکھنی ہونگی۔مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک کے عوام سے ہمدردی ہے اور ہم ایران کے شانہ بشانہ ہونگے وزیر اعظم اور پوری حکومت نے پاکستان کی پالیسی کو امریکہ اور اسرائیلی حکومت و دییگر ممالک پر واضح کردی ہے کہ پاکستان ایران کے داخلی خود مختیاری کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہم جنگ اور امن دونوں صورتوں میں ایران کے ساتھ ہیں۔