فلپائن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، دونوں ملک تجارتی،ثقافتی و عوامی سطح پر تعلقات میں آگے بڑھ رہے ہیں، فلپائنی سفیر ایمانوئل آر فرنانڈیز

بدھ 18 جون 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) پاکستان میں تعینات فلپائن کے سفیر ایمانوئل آر فرنانڈیز نے کہا ہے کہ فلپائن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں دونوں ملک تجارتی،ثقافتی و عوامی سطح پر تعلقات میں اضافے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں،خوشی کی بات ہے کہ پاکستان اور فلپائن جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،وہ مقامی ہوٹل میں فلپائن کے 127 ویں قومی دن اور فلپائن ،پاکستا ن کے 76 سالہ قائم تعلقات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر کراچی میں تعینات فلپائن کے قونصل جنرل عمران یوسف ،وزارت خارجہ کیمپ آفس کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے بھی اظہار خیال کیا،تقریب میں جاپان،ترکی،سلطت آف عمان ،بحرین قطر ،سری لنکا اور دیگر ملکوں کے سفارتکاروں صوبائی معاون خصوصی قاسم نوید قمر،صوبائی سیکریٹری داخلہ اقبال میمن،ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار،زبیر طفیل،کلیم فاروقی،جہانگیر صدیقی،حنیف گوہر ،احمد شاہ،جنید نقی،اسلم خالق،رو ف تابانی،فرح خان،اشیاق بیگ،محمد حنیف خان،رفیق قریشی،زبیر چنا،قاضی اسد عابد اور اعلی شخصیات نے شرکت کی،فلپائن کے سفیر نے کہا کہ کراچی بزنس حب ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقی روشنیوں کا شہر ہے ،یہاں کے لوگ بہت ملن سار ہیں،یہاں موجود فلپائن کے شہریوں کو تمام سہولیات میسر ہیں،فلپائن اور پاکستان کے درمیان تعلیم ڈیزاسٹر منیجمنٹم کے شعبے میں تعان جاری ہے،انہوں نے کہا کہ جب کراچی پاکستان کا دارالخلافہ تھا تو فلپائن کے پہلی ایمبیسی کراچی میں قائم کی گئی تھی ،اس لئے فلپائن کا کراچی سے گہرا تعلق ہے،پاکستان کے سینکڑوں طالبعلم فلپائن کی مختلف درسگاہوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جو تعلق مکمل کرنے کے بعد مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں ادا کریں گے،قونصل جنرل عمران یوسف نے مہمانوں کا خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن او ر فلپائن کے مابین تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فلپائن میں آئی ٹی کے شعبے میں مثالی ترقی کی ہے،فلپائن کی آئی ٹی انڈسٹری کی ایکسپورٹ 59 ارب ڈالر ہوچکی ہے جس سے فلپائن کی معیشت مضبوط ہورہی ہے،انہوںنے کہا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر ہے،جس میں پاکستا ن سے ایکسپورٹ زیادہ ہے،عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن زراعت سمیت صحت ،تعلیم اور آئی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سفارتی سطح پر بھی آگے بڑھ رہے ہیں،کراچی میں قومی دن کی تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،تقریب میں فلپائن کے فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کر کے داد حاصل کی،اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور شرکاکے لئے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا،تقریب میں موجود خاص مہمانوں میں تحائف بھی پیش کئے گئے ۔