Live Updates

وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، شبیر احمد عثمانی

جمعرات 19 جون 2025 19:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و سیفران شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اے پی پی کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات خطے میں امن کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ شبیر عثمانی نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے ہر طبقے کو ریلیف دیا ہے، کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے، تنخواہ دار طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ہے، بجٹ تجاویز میں حکومت نے اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کی تجاویز کو بھی شامل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ہے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ہر محاذ پر کامیابی ملے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات