بے نظیر بھٹو امید، بہادری اور حوصلے کی کرن تھیں ،ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی

جمعہ 20 جون 2025 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)عالم اسلام اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو شہید کا یوم پیدائش21جون کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں،بے نظیر بھٹو عالمی اور ملکی سیاست میں اپنے والد بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھنے والی شخصیت ہیں محترمہ بینظیر بھٹو نے ریڈ کلف کالج اور ہارڈ ورڈ یونیورسٹی سے اعلی تعلیم کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیاسیات اقتصادیات اور فلسفے میں ڈگریاں حاصل کیں شہید بے نظیر بھٹو اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لاڈلی بیٹی ہونے کی وجہ سے بچپن سے ہی اپنے والد کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر جایا کرتی تھیں بے نظیر بھٹو نے کم عمری میں ہی کئی عالمی رہنماں سے ملاقاتیں کیں وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ لیڈر بھی رہ چکی تھیں 1977 میں اپنے والد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری کے بعد وہ عملی طور پر میدان سیاست میں اتریں اپنی والدہ محترمہ بیگم نصرت بھٹو کے ہمراہ انہوں نے آمریت کا خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ نظر بند کر دی گئی 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد ان پر جان لیوا حملہ ہوا جس میں وہ عالمی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والی محبوب لیڈر عوام سے ہمیشہ کے لیے جدا کر دی گیئں لیکن کروڑوں دلوں میں وہ آج بھی زندہ جاوید رہ کر راج کر رہی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ و ایکسائز ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی نے شہید بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید امید بہادری اور حوصلے کی کرن ہیں شہید بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قیادت، ویژن، اقدار اور ترقی کا مجسم نمونہ تھیں انہوں نے کہا کہ 21 جون کا دن قوم کے لیے بلعموم اور پیپلز پارٹی کے لیے بالخصوص بڑی اہمیت کا حامل ہے پاکستان کی قومی سیاست میں شہید بے نظیر بھٹو کا نام ہمیشہ تابندہ و جاوید رہے گا ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی صدر مملکت آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور و محترمہ آصفہ بھٹو اپنی قائد کے ویژن اور مشن کی تکمیل کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں پوری قوم آج کے دن شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے رہنماں کو کبھی نہیں بھولتیں قومی اور عالمی سیاست میں بے نظیر بھٹو ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہیں گی.