
قرآن کو امام بنا کر ہم دنیاکی قیادت کر سکتے ہیں ،امرائے اضلاع فہم القرآن کلاسز کا انعقاد کیا کریں ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
جمعہ 20 جون 2025 22:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اضلاع سے آئے ہوئے مدرسین کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ سے مولانا عبدالکبیر شاکر ، مولانا عبدالناصر،ظہوراحمد کاکڑ،پروفیسر مولانا عبدالخالق مندوخیل ،مولانا عبدالحمیدمنصوری ،ڈاکٹرحفظ الرحمان مندوخیل ،،مولانا نعمت اللہ ،مولانا قاری احمدجان نے خطاب کیا ۔
مدرسین کے ورکشاپ میں صوبہ بھر سے علمائے کرام آئمہ کرام نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی یا شعبہ فہم دین کے پلیٹ فارم سے تمام اضلاع میں فہم القرآن کلاسز کا شروع کرنے کی کوشش کریں گے ۔جماعت اسلامی کا ملک بھر میں قرآن کلاسز فہم القرآن درس قرآن کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں بلوچستان میں ژوب میں مثالی فہم القرآن کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مردوخواتین نے شرکت کی انشاء اللہ کوشش ہوگی کہ دیگر اضلاع میں بھی اس طرح مثالی کلاسز شروع کیے جائیں ۔قومی اجتماعی مسائل کے حل اوران مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے الحمداللہ جماعت اسلامی کی اسمبلی کے اندر وباہر بھر پور تواناآوازگونج رہی ہے ۔بلوچستان میں جبری گمشدگی ،لوگوں کو غائب کرنا ،مسخ شدہ لاشیں پھینکنے سے سخت نفرت ودہشت پھیل گئی ہے اگر کوئی جرم میں مبتلا ہیں تو عدالتیں کس لیے ہیں عدالتوں کو بائی پاس کرکے زبردستی بزورطاقت کاروائی کرنا خلاف قانون ہیں جس کے خلاف ہم بولتے رہیں گے ۔عوامی مسائل کے حل ،ظلم وجبر کے خاتمے ،معاشی آئینی حقوق کے حصول ،بارڈر بندش ،لاپتہ افراد ،لاقانونیت ،بدامنی اوربدعنوانی کے خلاف ہماری سرگرمیاں جاری رہے گی اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کادھرنا ہمارے منصوبے کا حصہ ہے ۔ علمائے کرام مدارس کے طلباء سمیت نوجوان اورخواتین جماعت اسلامی کی آئینی قانونی عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا نظام قائم ہر طبقہ کو امن حقوق مل سکیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ایران پر اسرائیلی امریکی جنگ میں امت مسلمہ بلخصوص مسلم حکمرانوں اورافواج کے سربراہان کو ایک ہوکر ایران کا ساتھ دینا چاہیے اگر اسرائیل وامریکہ ایرا ن کوناکام وتباہ کرنے میں کامیاب ہواتو اگلا نشانہ پاکستان ہے ۔اس لیے ایران کی کھل کی حمایت پاکستان کی بقاء وبچائو کا واحد راستہ ہے ۔نوجوانوں قبائلی عمائدین علمائے کرام سب کو ساتھ ملاکر اسلام آباد کی طرف مارچ کرکے بلوچستان کے حقوق کے حصول کو ممکن بنائیں گے امرائے اضلاع وذمہ داران اسلام آباد مارچ کی تیاری شروع کر دیں بلوچستان کو ساحل ووسائل کی فراہمی ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈربندش ،طاقت کے استعمال کے خاتمے اور امن وعدل کیلئے جدوجہدکو تیز وجمہوری مذاہمت کومنظم بنائیں گے ۔اسلام آباد مارچ حکمرانوں کو خواف غفلت سے بیدار کریں گے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد دھرنا بھی پیش نظر ہے کوئٹہ بلوچستان میں بدامنی کی مذمت کرتے ہیں بے گناہوں کے قتل کی حمایت کوئی باشعورفرد نہیں کر سکتا مسخ شدہ لاشیں جبری گمشدگیوں اور کاروبار تجارت بندش کی وجہ سے حالات خراب غربت بے روزگاری اور پریشانی میں اضافہ ہوا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.