جارح مزاج قومی اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حسن نواز کی شادی لیہ میں ہوئی، تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

ہفتہ 21 جون 2025 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز!۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔حسن نواز کو شادی کی تصاویر میں کڑھائی والے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کے کرتا شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن بھی دھانی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ 10میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، فائنل میں لاہور قلندرز کیخلاف انہوں نے صرف 21گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری اسکور کی، وہ 43گیندوں پر 76رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے۔