Live Updates

پاکستان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا فیصلہ کن جواب دے گا، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان

اتوار 22 جون 2025 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جائز حصے کا پانی روکنے کی اجازت نہیں دے گا اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو جواب میں تمام دستیاب آپشنز پر غور کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے سامنے اپنے موقف کی سچائی پیش کر رہے ہیں اور اس تنازعہ کے دوران سب نے ہمارے اصولی موقف کی بڑے پیمانے پر تائید کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ دیگر ممالک تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے اندرونی مسائل کو سب سے پہلے حل کرنے کی ضرورت ہے،غربت، بھوک، علیحدگی پسند تحریکیں اور مذہبی عدم برداشت - یہ سب مودی حکومت کے ہندوتوا نظریے سے جڑے ہوئے ہیں۔جب خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی بجٹ پاس کرنے میں ناکامی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات