
بھارت میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے جرائم کے باعث امریکا نے نیا سفری انتباہ جاری کر دیا
اتوار 22 جون 2025 13:20
(جاری ہے)
یہ علاقے مشرقی مہاراشٹر اور شمالی تلنگانہ سے لے کر مغربی مغربی بنگال تک پھیلے ہوئے ہیں۔
خطرات کی وجہ سے بھارت میں کام کرنے والے امریکی سرکاری ملازمین کو ان ریاستوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اکیلے سفر نہ کریں، خاص طور پر اگر آپ خاتون ہیں۔خطرے کی بدلتی ہوئی نوعیت کی وجہ سے بھارت میں کام کرنے والے امریکی سرکاری ملازمین کو بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال کی ریاستوں کے زیادہ تر علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہے۔میگھالیہ اور اڑیسہ، منی پور، شمال مشرقی ریاستوں کا بھی تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں خصوصی ذکر کیا گیاہے۔امریکی ٹریول ایڈوائزری بھارت میںصنفی بنیاد پر تشدد کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتی ہے جس میں جنسی زیادتی کو ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اور سب سے زیادہ خطرناک جرائم میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات سے لے کر عوامی مقامات تک خواتین کو جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے جبکہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پہلے سے موجود ہیں۔ مشرقی مہاراشٹر، شمالی تلنگانہ، وسطی چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کے کچھ علاقوں کو زیادہ خطرے والے علاقے قراردیاگیا ہے،یہاں تک کہ امریکی حکومت کے اہلکاروں کو بھی ان علاقوں میں داخل ہونے کے لیے خصوصی اجازت درکار ہے۔یہ انتباہات نئے نہیں ہیں۔ عالمی سرویز میں بار بار بھارت کو خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیاہے، یہاں تک کہ اس نے شام اور افغانستان جیسے جنگ زدہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صرف 2022میں روزانہ عصمت دری کے اوسطا 86 اورمجموعی طورپر 31,500سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے اور بھارتی قیادت اندرونی اصلاحات کے بجائے بیرونی عوامل پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی دکھائی دیتی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا پاکستان کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر آپریشن سندھور کا مطالبہ قوم پرستی کی آڑ میں خواتین کی تکالیف کو خطرناک حد تک سیاسی رنگ دیتا ہے۔ ڈاکٹر انجلی رائو جیسی انسانی حقوق کی کارکن مودی حکومت پر سیاسی فائدے کے لیے خواتین کے درد کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کا الزام لگاتی ہیں جبکہ وہ حقیقی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ جب تک بھارت اس بحران کا ایمانداری اور شفافیت سے مقابلہ نہیں کرتا، اس کی عالمی اخلاقی قیادت کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.