بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے اس جراء ت سے لڑا جو صرف بھٹو کا وارث ہی لڑ سکتا ہے،میاں منیر ہانس

اتوار 22 جون 2025 15:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا گیا پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے اس جراء ت سے لڑا جو صرف بھٹو کا وارث ہی لڑ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زبان میں پاکستان کا درد تھا،آنکھوں میں قوم کی امیدیں۔

ہم سب کو اُن پر فخر ہے۔وزیراعظم پاکستان کا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد درست ثابت ہوا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قوم کے سفیر بن کر لوٹے ہیں،خاموش نہیں،گونج بن کے واپس آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ سفارتکاری کے میدان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گونج دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی،مگر ہم جانتے ہیں، یہ پاکستان کی جیت ہے۔

یہ صرف پیپلز پارٹی کی جیت نہیں،یہ ہر محبِ وطن پاکستانی کی جیت ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے بیانیے کا پردہ صرف چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چاک کیا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی خارجہ پالیسی کو عزت دی اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے عزت اور وقار میں بے پناہ اضافہ کیا۔