پاکستان بھارت جنگ بند کرانے میں امریکا کا اہم کردار تھا، شاہد خان

امریکی صدر کی طرف سے آرمی چیف کو بلانا اورسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دینا بڑا اعزا ہے

اتوار 22 جون 2025 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)سابق امریکی پالیسی ایڈوائزر شاہد خان نے کہا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی پیشرفت ہے اور پاکستان کے حق میں بہت زیادہ جاتی ہے، اس وقت سولو سپر پاور جس کی طرف سب دیکھتے ہیں وہ یقینا امریکا ہے،کچھ ماہ پہلے جب صدر ٹرمپ نے صدارت سنبھالی تو تاثر تھا کہ امریکا اور انڈیا کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے کیونکہ بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدرکے درمیان ذاتی تعلقات ہیں مگر یہ تاثر غلط ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امریکی صدر کی طرف سے جو لنچ تھا، اس سے پہلے اس قسم کی کوئی پیشرفت امریکی تاریخ میں نہیں ہوئی کہ کسی ملک کے آرمی چیف کو صدر ذاتی طور پر بلائے اور اس کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے ، یہ ریاست پاکستان کے لیے اور پاکستانی عوام کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا جنگ بند کرانے میں یقینا امریکا کا بہت بڑا کردار تھا۔