Live Updates

۱ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرصاحب کو بڑا مہنگا لنچ بھی دیا،صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

اتوار 22 جون 2025 22:15

ھ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرصاحب کو بڑا مہنگا لنچ بھی دیا، ا نکو بااثر شخصیت بھی کہا اور پاکستانیوں کی بڑی تعریف بھی کی جس سے انکا مقصد موجودہ عالمی تناظر میں اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے اب فیلڈ مارشل کا یہ کمال ہوگا کہ وہ ان کی تعریفوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے سلسلہ میں کوئی کوشش کریں ٹرمپ کے ذریعہ مودی سے پاکستان میں دھشت گردی کی کاروائیوں کورکوائیں،سندھ طاس معاہدہ پر عمل کرائیں اور نیتن یاھو کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کرنے سے رکوائیں اب تو خود یہودی تنظیمیں بھی امریکہ سے اپیل کررہی ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جو نسل کشی کررہا ہے وہ سب امریکہ کے تعاون سے کررہا ہے۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل کے لنچ میں آمدکو اگر ٹرمپ صاحب اعزاز سمجھتے ہیں تو فیلڈ مارشل صاحب کو چاہئے کہ کہ وہ ٹرمپ کی ان محبتوں کو بروائے کار لاتے ہوئے غزہ فلسطین اور ایران میں امن کے قیام کیلئے بھرپور کوششیں کریں اور دنیا کوعالمی جنگ کی آگ میں داخل ہونے سے بچائیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات